سنجینٹا پاکستان اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کی زراعت کے فروغ کے لیے شراکت داری

پاکستان کی زراعت کے دو اہم ستون، سنجینٹا پاکستان اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ (اینگرو کارپوریشن) کے درمیان ایک نئی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کیا گیا۔ یہ تعاون ملک میں زراعت میں انقلاب لانے کے سنجینٹا مشن میں ایک نہایت اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمارا مقصد مقامی کاشتکاروں کو زراعت اور ڈیجیٹل آلات تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے کاموں کی کارکردگی اور میں پیداواری صلاحیتوں کو بڑھا سکیں۔

syngenta-pakistan-engro-01

اس شراکت داری کا ایک اہم عظم پاکستان بھر کی کاشتکار خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ تعلیم کو عام کرنے اور شعور کی بیداری کے پروگراموں کے ذریعے، ہمارا مقصد زراعت میں خواتین کو پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جو نہ صرف ان کی ترقی میں ممددگار ثابت ہوں بلکہ ایک منافع بخش کاشتکاری کو بھی فروغ دے۔ ان مثبت اقدام اور مشترکہ کوششوں کے زیر اثر، نہ صرف انفرادی طور پر کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ زرعی شعبے کی مجموعی پائیداری اور ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

یہ اسٹریٹجک اتحاد ملک کی زراعت کی صنعت میں اہم چیلنجوں سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں ملک بھر کے کسانوں کو فصلوں کے مسائل کے جدید حل اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، اس طرح کے مزید اقدامات، پاکستانی زراعت کے مستقبل کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔