سرمایہ کاری تعلقات

 

اولین مقصد/وژن اور مشن
سینجینٹا دنیا کی ایک معروف پلانٹ سائنس کمپنی ہے جو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار /مستحکم زراعت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد پودوں کی صلاحیت کو بروؑئے کار لاتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔
ہمارے مقاصد
ہمارا مقصد ہے کہ زراعت کی پیداواری صلاحیت میں عالمی سطح پر پیش قدمی کرتے ہوئے تبدیلی لاْئین اور دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی میں ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار/مستحکم طریقے سے خوراک کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کی جائے۔
کمپنی کا اسٹیٹس
سینجینٹا  پاکستان لیمیٹڈ کو پاکستان میں 1956 میں ایک غیر فہرست شدہ پبلک کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں زرعی مصنوعات کی درآمد اور فروخت پر مشتمل ہیں۔ کمپنی فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور بیجوں کی تشکیل، پیکجنگ، تقسیم اور فروخت میں مصروف عمل ہے۔
 سینجینٹا پاکستان لیمیٹڈ، سنجینٹا گروپ کا حصہ ہے، جو کہ زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر بیجوں اور فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے، جس کا صدر دفتر بازل، سوئزرلینڈ میں ہے۔
ہمارا بزنس
سینجینٹا پاکستان لمیٹڈ، اپنے منفرد فرنچائز ماڈل "‘نیا سویرا" کے ذریعے کام کرتا ہے، جوکہ ملک بھر میں فرنچائزز کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
سینجینٹا عالمی سطح پر ایک سرکردہ زرعی کمپنی ہے جو لاکھوں کسانوں کو دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کرنے کے قابل بنا کر عالمی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ ہمارے لوگ عالمی معیار کی سائنس اور اختراعی فصلوں کے حل کے ذریعے، فصلوں کو اگانے کے طریقے تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم زمین کو تباہ ہونے سے بچانے، حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے اور دیہی کمیونٹیز کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہم  کسانوں کو پراڈکٹس اورمسائل کا حل فراہم کرتے ہیں تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے پائیدار خوراک کے حصول اور حفاظت کرنے میں کسانوں کو مدد ملے۔ ہم کاشتکاروں کی نظر سے زراعت کو دیکھتے ہوئے، فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور بیج تیار کرتے ہیں اور اس کے لیے ہم عالمی معیار کی سائنس کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں۔
ہماری جدّت کسانوں کو متعدد چیلنجوں،مستحکم جڑی بوٹیوں، کیڑوں اور بیماریوں سے لے کر فصلوں پر گرمی اور سردی کے اثرات تک پر قابو پانے میں مدد کرتی ہیں۔ چاہے وہ مکئی کاشت کریں یا چاول، سبزیاں، دنیا بھر کے کسان سائجینٹا  پر بھروسہ کرتے ہیں تا کہ انہیں صحت مند، بہترین فصلیں پیدا کرنے اور قیمتی قدرتی وسائل کے استعمال کو کم سے کم کرنے میں  ان کی مدد کرے۔ 
فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات، خوراکی اور نقدی فصلوں کو متاثر کرنے والے کیڑوں پر قابو پانے کے لیے  کیڑے مار ادویات، کیڑوں کی بیماریوں کے خلاف پھپھوندی کش اور جڑی بوٹیوں سے متعلق ادویات، خاص طور پر خوراک کی فصلوں میں جڑی بوٹیوں سے متعلق ادویات شامل ہیں۔ ہم ہماری محفوظ اور موثر فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ، پودوں کی نشوونما کے تمام مراحل میں فصل کی پیداوار اور صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
ہماری کیڑے مار اور پھپھوندی کش ادویات(حیاتیاتی کیمیائی مرکبات) فصل کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچاتے ہیں اور پودوں کی طاقت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری جڑی بوٹی مار دوائیں ان جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرتی ہیں جو فصلوں کے غذائی اجزاء، پانی اور روشنی لے کر پیداوار کو کم کر سکتی ہیں۔ جدید کیمیائی ٹیکنالوجیز خشک سالی یا گرمی کے دوران پیداوار کے نقصانات کو کم کرنے میں بھی پودوں کی مدد کرتی ہیں۔
Address:التجارہ سینٹر، th15 منزل، 32-1-A، بلاک 6، P.E.C.H.S. مین شاہراہ فیصل، کراچی، 75400۔
Company Registration & Tax Numbers:
Company Registration Number000847
NTN number0700899-6
STRN number11-00-3808-001-19
Associated Companies:
NameHolding
Syngenta Crop Protection AG3,017,903
Syngenta Participation4,556,220

Governance

Our Management:
Mr. Kazim HussainChief Executive
Ms. Uzma FarooquiDirector and Company Secretary
Mr. Taher JamaliDirector
Mr. Nasir ShamsDirector
Pattern of Shareholding:
No.Shareholders CategoryNumber of ShareholdersNumber of SharesPercentage
1Directors, Chief Executive Officer, and their spouse and minor children550.00
2Associated Companies, Undertaking and Related Parties27.574,12399.74
3General Public: a. Local b. Foreign10818,6520.25
4Others029700.01
Total1177,593,750100
Auditor Information:KPMG Taseer Hadi and Co.
Share Registrar Information:
FAMCO ایسوسی ایٹڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
8-F، ہوٹل فاران کے آگے، نرسری
بلاک 6، P.E.C.H.S، شارع فیصل، کراچی
ٹیلی فون: (9221) 34380101-5 فیکس: (9221) 34380106
سینجینٹا ایک معروف زرعی کمپنی ہے  جو لاکھوں کسانوں کوموجودہ وسائل کا بہتر استعمال کرنے کے قابل بنا کر ،عالمی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے
 شکایات درج کروانے کے لیے ایس ای سی پی کے سرمایہ کا سے رابطہ کریں۔

SECP Investor Complaint Handling Cell Contact

AFTAB ASLAM
+92 21 38677200

اعلان: : "اگر آپ کی شکایت کا ہم نے مناسب طریقے سے ازالہ نہیں کیا ہے، تو آپ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ("ایس ای سی پی") کے پاس اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ تاہم، براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ ایس ای سی پی صرف ان شکایات پر غور کرے گا جن کے ازالے کے لیے پہلے کمپنی کی طرف سے براہ راست درخواست کی گئی ہو اور کمپنی ان کا ازالہ کرنے میں ناکام رہی ہو۔مزید ، وہ شکایات جو ایس ای سی پی کے متعلق ریگولیٹری ڈومین / دائرہ میں نہیں ہیں، ایس ای سی پی کی طرف سے ان پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Securities and Exchange Commission of Pakistan