دی گڈ گروتھ پلان(ترقی/پیداوار میں اضافے کا بہترین منصوبہ): ہمارے مستقبل کے لئے وعدوں کا نیا مجموعہ
ہمارا نیا گڈ گروتھ پلان (پیداوار میں اضافے کا بہترین منصوبہ) موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے خلاف فوری جنگ کو کاشتکاری کے پیداواری مستقبل کے مرکز میں رکھتا ہے اور یہ دوبارہ تخلیقی زراعت کی طرف ایک قدمی تبدیلی ہے۔
ہم زراعت کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے انتہائی موسمی حالات سے نمٹنے میں کسانوں کی مدد کرنے کے لیے عالمی سطح پر 4 نئے عزم کر رہے ہیں۔ ہمارے یہ عزائم کسانوں اور معاشرے کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے جاری اثرات سے مستقل طور پر بازیابی میں مدد کریں گے۔
عمل کا وقت
موسمیاتی تبدیلی ایک موجودہ خطرہ ہے، اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرنے والے کسانوں اور فارم ورکرز کے لیے اس کے اثرات ایک بہت بڑا چیلنج ہیں۔ کرونا جیسے وبائی مرض نے زراعت کے ماحولیاتی نظام کی نزاکت کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے ذراعتی شعبے پر پہلے سے کہیں زیادہ دباؤ پڑا ہے۔
ہمارے گڈ گروتھ پلان کا مقصد زراعت کو زیادہ مستحکم اور پائیدار بنا کر ایک سرسبزی اور ہریالی میں اضافے کے ذریعے ان مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔
ہم نے طویل سفر طے کر لیا ہے۔
جب ہم نے پہلی بار 2013 میں دی گڈ گروتھ پلان کا آغاز کیا تھا، تو ہمارے پاس زراعت اور اپنے کاروبار کی پائیداری کو بہتر بنانے کے بہت بڑے عزائم تھے۔ ہم نے 2020 تک پورے کرنے کے لیے چھ مشکل، مسلسل اہداف مقرر کیے ہیں – اور ہم نے ان میں سے بیشتر کو جلد حاصل کر لیا۔
س سے کسانوں کو،ان لوگوں کو جنہے یہ خوراک مہیا کرتے ہیں، اور اس زمین پر رہنے والے تمام لوگوں کے لیے قابل پیمائش فوائد حاصل ہوئے۔ ہم نے کچھ بہت اہم سبق سیکھے۔ اس نے ان اقدامات کی تشکیل میں مدد کی جن کو ہم اب عملی طور پر کرنا چاہتے ہیں۔
فرنٹ لائن کے کسان
کسان سب سے پہلے شدید موسم کا شکار ہوتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں زراعت کا اہم کردار ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے مطابق ڈھلنے کے لیے ہمیں نئی ٹیکنالوجیز اور خدمات کے ساتھ اس سے نمٹنے میں کسانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ Ipsos MORI کے ساتھ ہمارے حالیہ سروے کے مطابق، 72 فیصد کسان اس بارے میں فکر مند ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اگلے پانچ سالوں میں ان کی خوراک اگانے کی صلاحیتوں پر پڑیں گے۔
ہمارے نئے وعدے
نئے گڈ گروتھ پلان کے تحت، سنجینٹا کسانوں کومسائل کا حل فراہم کرنے کے لیے جدت کو بڑھا رہا ہے۔ ہمارا ہدف 2025 تک پائیدار زرعی کامیابیوں میں 2 بلینڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا اور ہر سال مستحکم زراعت کے لئے ٹیکنالوجی میں دو نئی پیش رفت فراہم کرنا ہے۔
ہم کاربن سے غیر جانبدار زراعت کے لیے بھی فارموں اور اپنے کاموں میں کوشش کریں گے ۔ ہم ہر سال 30 لاکھ ہیکٹر دیہی اراضی پر حیاتیاتی تنوع اور مٹی کی صحت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، جو ہم کسانوں کو ٹیکنالوجی، خدمات اور تربیت فراہم کرکے کریں گے۔
ہم پیرس معاہدے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030 تک اپنے آپریشنز میں کاربن کی شدت کو 50 فیصد تک کم کرنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔ ہمارے عزم کی توثیق سائنس بیسڈ ٹارگٹ انیشیٹو (SBTi) کے ذریعہ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ، ہم ہر سال 80 لاکھ فارم ملازمین کو محفوظ استعمال پر تربیت دے کر اور اپنی پوری سپلائی چین میں منصفانہ مزدوری کے لیے کوشش کر کے لوگوں کو محفوظ اور صحت مند رہنے میں مدد کرنے کے اپنے عزم کو تقویت دے رہے ہیں۔
ہم پارٹنر شپ، کسانوں کے لئے جدید زراعت پر بات چیت، فطرت اور معاشرے کے لیے مضبوط عالمی سطح کی پائیداری کے زریعے ہی ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں