گلوبل ٹیم کا دورہ پاکستان
اگست 2024 کے شروع میں، سنجینٹا کی گلوبل اور ریجنل ٹیمز کے اراکین، بشمول ٹیوڈر یوانا، وے کیتھی، چین کریس، رینولڈ لوسی اور فارم ولییم نے کمپنی کے کاروبار اور ڈیجیٹل ماڈلز کے بارے میں جاننے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ پاکستان کی ایشیا پیسیفک سے ایمیا ریجن میں تبدیلی کے بعد ایک نہایت ہی مناسب وقت پر ہوا، جس میں نئی ریجنل تبدیلیوں کے لیے موثر کاروباری حکمت عملی بنانے کے عمل پر توجہ دی گئی۔ ٹیم نے پلانٹ اور پیکیجنگ فیکٹری سمیت مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کاموں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ کراچی ہیڈ آفس میں، انہوں نے خواتین کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ خاص ملاقات کا اہتمام کیا۔ جس کے لئے مختلف رنگ، نسل، تجربہ کے لوگوں کی بزنس میں شمولیت، اور مستقبل میں پروفیشنل کیریئر میں ترقی کے مواقعوں پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے الگ الگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
اس دورے میں معلومات سے بھرپور فیلڈ ٹرپ بھی شامل تھا، جس سے ٹیم کو مقامی کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور پاکستان میں درپیش منفرد زرعی چیلنجوں کو سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے نیا سویرا فرنچائزکو وزٹ بھی کیا اورڈیجیٹل دور کے نئے تقاضوں اور ان سے متعلق اسمارٹ کاروباری سسٹمز اور ای کامرس جیسے جدید اقدامات کا بھی تجربہ کیا۔ ای کامرس سسٹم کے زریعے آرڈرز دیے تاکہ آپریشنز پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈیجیٹل ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی نشست میں انہوں نے کراپ وائز ایپ اور ای کامرس کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ پاکستانی زراعت میں ہونے والی ڈیجیٹل ترقی کے بارے تفصیلات حاصل کی جا سسکیں۔ مارکیٹنگ ٹیم نے جدید حکمت عملیوں بشمول کسٹمرز کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط قائم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ سینٹریگو اور ایل ڈی سی مراکز کے وزٹ کے علاوہ کراپ وائز گروئر ایپ کی کامیابی اور جدید نیو کیمسٹری پراڈکٹس کے جاری ٹرائلزکا تفصیلی جائزہ، ایک کامیاب بزنس اور ترقی پسند مستقبل کی طرف اہم اقدامات ہیں۔
یہ دورہ نہایت مؤثر ثابت ہوا، جس نے گلوبل اور ریجنل ٹیم کو سنجینٹا پاکستان میں بزنس آپریشنز اور اس کی کامیابی کی ضامن جدید سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔