کراپ وائز گروئر میں خوش آمدید
کراپ وائز گروئرایک جدید ترین موبائل ایپ ہے جسے سنجینٹا پاکیستان نے تیار کیا ہے، خاص طور پر پاکستانی کسانوں کو ان کی فصل کی پیداوار اور مجموعی منافع کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جیسے جیسے زراعت کی صنعت ترقی کر رہی ہے، کراپ وائز گروئر ایک قابل اعتماد بہترین مشورہ دینے والے ساتھی کے طور پر آپ کے ساتھ موجود ہے، جو کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے اور خدمات فراہم کرنے میں ہر دم کوشاں ہے۔
اہم خصوصیات
الف) کراپ ڈاکٹر: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے زریعے تشخیص کا عمل
کراپ ڈاکٹر اس ایپ کا سب سے اعلی فیچر ہے۔ جدید مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ کسانوں کو فصل کے مسائل کو اسکین کرنے، ان کا پتہ لگانے اور ان کی تشخیص کے لیے ایک بہترین اور مؤثر حل فراہم کرتا ہے۔ صرف اپنی فصلوں کی تصویر لے کر، کسان فوری طور پر مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور مؤثر حل کے لیے موزوں مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔
ب) زرعی پراڈکٹس کے لیے ای کامرس
کراپ وائز گروئر کے ساتھ، کسان اپنے اسمارٹ فون سے ہی آن لائن اسٹور تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ای کامرس فیچر اعلیٰ معیار کی زرعی پراڈکٹس کو آسانی سے آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، بذات خود اسٹورز کا دورہ کرنے کی ضرورت کو ختم کرکے وقت اور محنت کی بچت کرتا ہے۔
ج) نیا سویرا کی خدمات
قریبی سنجینٹا نیا سویرا فرنچائزی تلاش کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ لیکن اب ایپ کے محل وقوع پر مبنی خصوصیات کسان بھائیوں کو قریبی فرنچائزی کی لوکیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل افراد سے ماہرانہ مشورے، پراڈکٹس کی سفارشات اور دیگر وسائل تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
د) موسم اور اسپرے کے متعلق معلومات
کیڑے مار ادویات اور فصلوں کے تحفظ کی دیگر پراڈکٹس کے استعمال کے لیے بہترین اوقات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ فصل کے لحاظ سے کاشتکار بھائیوں کو اسپرے کے بہترین اور مؤثر اوقات فراہم کرنے کے لیے مقامی موسمی ڈیٹا کا استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ پراڈکٹس کے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔
ر) فصلوں کا تفصیلی کیلنڈر
کسان فصل کا ایک تفصیلی کیلنڈر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جس میں کیڑوں، بیماریوں، غذائی اجزاء اور فصلوں کی مزید ضروریات کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ یہ کیلینڈر بوائی سے لے کر کٹائی تک فصلوں کو صحت مند، توانا رکھنے اور بہترین پیداوار کے حصول میں کارگر تمام قسم کے عوامل مینں مد فراہم کرتی ہے۔
کسان بھائیوں کے لیے فوائد
فصل کے لحاظ سے کاشتکار کے لئے بہت سے فوائد ہیں
الف) پیداوار میں اضافہ: مسئلہ کا جلد پتہ لگانے اور ماہرین کے مشورے کے زریعے صحت مند فصل اور زیادہ پیداوار کا حصول
ب) لاگت میں کمی: زرعی طریقوں کو بہتر بنا کر، کسان غیر ضروری اخراجات کو کم کر سکتے ہیں اور سرمایہ کاری پر اپنے منافع کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ج) بہتر سہولت: اپنے اسمارٹ فون پر ایک مرکزی پلیٹ فارم سے تمام معلومات، پراڈکٹس اور وسائل تک آسانی رسائی۔
آج ہی شروع کریں
کراپ وائز گروئر کے ساتھ اپنے کاشتکاری کے طریقوں کو بااختیار بنائیں۔ ابھی گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے فصل کے انتظام پر ایسا کنٹرول لیں جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔
